آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ویزا متعارف کروا دیا

0

آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایمپلائر نومینیشن سکیم ویزا (سب کلاس 186) متعارف کروا دیا ہے۔

اس ویزا کے تحت وہ غیرملکی افراد جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں، آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہائش اور ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ ای این ایس ویزا سب کلاس 186 آسٹریلیا کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

امیگریشن ماہرین کے مطابق اس ویزا کے ذریعے کامیاب امیدوار نہ صرف کام کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

ویزا کے لیے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان پر عبور، صحت اور کردار سے متعلق شرائط پوری کرنا ہوں گی، اور درخواست دہندہ کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے ہونا لازمی ہے۔

امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا پاکستانی ہنرمندوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں اپنا مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آسٹریلین ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.