چین کی ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت، پابندیوں اور طاقت کے استعمال کی مخالفت

Chinese Vice Foreign Minister Liu Bin

چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے حوالے سے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات انہوں نے بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چین اس مسئلے کا حل دباؤ یا جارحانہ اقدامات کے بجائے سفارتی ذرائع سے نکالنے کا حامی ہے۔

لیو بن نے مزید کہا کہ چین پابندیوں کے نفاذ کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالنے کی بھی مخالفت کرتا ہے اور ایران کے جوہری مسئلے کے منصفانہ اور مناسب حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین خطے میں استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے تحت مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور اسی تناظر میں ایران کے ساتھ تعمیری مکالمے کی حمایت کرتا رہے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے