احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، ایران کے شاہین سبزی کو فائنل میں شکست

Ahsan Ramadan wins Asian Under-21 Snooker Championship, defeating Iran's Shahin Sabzi in the final

دوحہ — پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قطر میں کھیلے گئے فائنل میں احسن رمضان نے ایران کے شاہین سبزی کو 1-4 فریم سے شکست دی۔

فائنل میں احسن رمضان نے ابتدا ہی سے برتری قائم رکھتے ہوئے 30-79، 22-59، 15-119 اور 44-72 کے اسکور سے مسلسل چار فریم جیتے، جبکہ آخری فریم میں ایرانی کیوئسٹ نے 44-84 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایک ایرانی کیوئسٹ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ احسن رمضان نے پاکستان کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے