مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے

0

مزاحیہ انداز میں گلوکاری کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور کی ایک چھت پر بسنت مناتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے اپنی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی، جس میں وہ دونوں ہاتھوں میں پتنگ تھامے رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں چاہت فتح علی خان خاصے خوش اور پرجوش نظر آ رہے ہیں، جبکہ اس موقع پر موجود افراد ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس نے ایک بار پھر چاہت فتح علی خان کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.