ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر اظہارِ اطمینان، ڈیل کے قریب ہونے کا دعویٰ

0

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور دونوں فریق کسی معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ “بہت اچھے مذاکرات” ہو رہے ہیں اور جمعہ کو ہونے والی بات چیت کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس بار ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کہیں زیادہ تیار نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔

ایک علیحدہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے اور اگلے ہفتے مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے ابھی کافی وقت موجود ہے اور واشنگٹن سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.