سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں قونصل خانے قائم کر دیے

0

اوٹاوا/پیرس — سکیورٹی تعاون، باہمی تعلقات اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں اپنے قونصل خانے باضابطہ طور پر کھول دیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ بھی اس موقع پر گرین لینڈ پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے گرین لینڈ میں سفارتی موجودگی کا مقصد نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ آرکٹک خطے میں سکیورٹی تعاون اور سیاسی روابط کو بھی مزید مستحکم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام آرکٹک خطے کے لیے کینیڈا اور فرانس کی سیاسی و سفارتی حمایت کا ایک واضح پیغام ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو ڈنمارک اور گرین لینڈ کے لیے کھلی حمایت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب آرکٹک خطہ عالمی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

دفاعی اور سفارتی ماہرین کے مطابق گرین لینڈ میں قونصل خانوں کا قیام خطے میں اسٹریٹجک توازن، سکیورٹی تعاون اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.