گوگل نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا
کولمبو — گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل شوخ رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رفتار، جوش اور سنسنی کو عکاس کرتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جانے والا یہ میگا ایونٹ آج 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جس کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں آٹھ مختلف وینیوز پر ٹرافی کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔
آج کولمبو میں افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر ایونٹ میں 55 میچز ہوں گے، اور فائنل 8 مارچ 2026 کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔