سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراوقاف سندھ ریاض حسین نےلعل شہبازقلندرکےعرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا،صوبائی وزیر نے مزار قلندر پر حاضری دی  اور پھولوں کی چادرچڑھا کر دعا مانگی۔

چیئرمین میلہ کمیٹی غضنفرقادری نے وزیراوقاف کو شہباز قلندرایوارڈ دیا،عرس کے موقع پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکے کے بعد عرس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے