ڈیوس کپ گروپ ٹو: پاکستان نے سینیگال کو 0-5 سے وائٹ واش کر دیا

0

اسلام آباد — ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیگال کو 0-5 سے وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس میں کھیلی گئی اس ٹائی میں قومی کھلاڑیوں نے سنگلز اور ڈبلز کے تمام مقابلے جیت کر واضح برتری ثابت کی۔

پہلے دن پاکستان نے دونوں سنگلز مقابلے جیت کر مضبوط آغاز کیا۔ مزمل مرتضیٰ نے سینیگال کے نکولس جادون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-6، 6-1، 7-5 سے شکست دے کر پاکستان کو 0-1 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد سینئر کھلاڑی عقیل خان نے سخت مقابلے میں سیدینا آندرے کو 7-6، 7-6، 6-2 سے ہرا کر برتری 0-2 کر دی۔

ڈبلز مقابلے میں پاکستان کی تجربہ کار جوڑی اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیدینا آندرے اور نکولس جادون کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6، 7-6 سے شکست دی، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹائی 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

ریورس سنگلز میں پہلے میچ میں پاکستان کو واک اوور ملا، جبکہ آخری مقابلے میں محمد شعیب نے نکولس جادون کو 7-5، 6-2 سے شکست دے کر ٹائی کا شاندار اختتام کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ڈیوس کپ گروپ ٹو میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی اور قومی ٹینس ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.