پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا پہنچ گئی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی

Pakistan women's cricket team arrives in South Africa for three T20 series

جوہانسبرگ — پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں حصہ لے گی۔

قومی ویمن ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے جوہانسبرگ پہنچی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تیاری اور کارکردگی جانچنے کا اہم موقع قرار دی جا رہی ہے، جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے