پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اٹلی اور یورپی کمشنر نےترلائی مسجد خودکش دھماکےکی سخت مذمت کی ہے، المناک سانحے اور جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہاربھی کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاظہاریکجہتی پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ اداکیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا،اطالوی وزیر داخلہ نےکہا المناک واقعے پر دکھ ہوا،اٹلی حکومت کو متاثرین سے دلی ہمدردی ہے، متاثرہ خاندانوں اورمشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،اٹلی ہرقسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
اطالوی وزیرداخلہ نےدہشت گردی سےنمٹنےکیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا،یورپین کمشنر میگنس برنر نےکہا ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے،دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے عالمی اقدامات کی ضرورت ہے