جمی لائی چینی شہری ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی گئی، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ – چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا ہے کہ جمی لائی چینی شہری ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی گئی ہے۔

سی جی ٹی این کے مطابق یومیہ پریس کانفرنس کے دوران جمی لائی کے مقدمے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ جمی لائی ہانگ کانگ میں چین مخالف سرگرمیوں اور شرپسندانہ اقدامات کے ایک اہم منصوبہ ساز اور شریک رہے ہیں۔ ان کے اقدامات نے قومی سلامتی کو سنگین خطرے سے دوچار کیا اور ہانگ کانگ کی خوشحالی، استحکام اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو شدید نقصان پہنچایا۔

ترجمان لین جیئن نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ایسا معاشرہ ہے جو قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے تحت چلتا ہے، جہاں خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق عدالتی اداروں کے اقدامات معقول، جائز اور قانونی ہیں اور ان کا مقصد قانون کی عملداری اور قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور اسے نقصان پہنچانے والے عناصر کو ان کے جرائم کی نوعیت کے مطابق سزا دینے کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.