سری لنکن صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر، پاک بھارت میچ پر خوشی کا اظہار

Sri Lankan President expresses gratitude to Prime Minister Shehbaz Sharif, expresses happiness over Pakistan-India match

کولمبو – سری لنکا کے صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے پیغام میں سری لنکن صدر نے لکھا، “شکریہ وزیراعظم شہباز شریف”، اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے یہ یقینی بنایا کہ ہم سب کا پیارا کھیل، کرکٹ، جاری رہے۔

صدر ڈسانائیکے نے کہا کہ کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ انہوں نے آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا بھی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا 1996 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس وقت کولمبو میں کرکٹ کھیلی جب دیگر ممالک سیکیورٹی خدشات کے باعث آنے سے گریز کر رہے تھے۔

سری لنکن صدر کے مطابق پاکستان کا یہ اقدام نہ صرف کھیل دوستی کی علامت تھا بلکہ خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم مثال بھی ثابت ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے