پی ایس ایل 11: فرنچائزز کل کریں گی پلیئرز آکشن، اسکواڈ کی مکمل تیاری

0

لاہور – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن سے قبل فرنچائزز آج پہلے پلیئرز آکشن کے ذریعے اپنے اسکواڈ مکمل کریں گی۔ ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

اہم قواعد و ضوابط:

  • 16 رکنی اسکواڈ میں کم از کم 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونا ضروری ہے۔

  • 21 رکنی اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 7 غیر ملکی پلیئرز کی شمولیت ممکن ہے۔

  • اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 کھلاڑی لازمی ہوں گے۔

  • ہر ٹیم کو اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے، جس میں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے اس آکشن میں 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔ لاہور میں ہونے والا یہ آکشن صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اس سیزن کے لیے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جو ٹیم کی کوچنگ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.