امریکی ادارے کا بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی مذمت، مودی حکومت پر انتہا پسندی کا الزام

0

واشنگٹن/نئی دہلی – امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور مسیحیوں پر ہجوم کے تشدد اور عبادت گاہوں پر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

کمیشن کے مطابق موجودہ سال کے آغاز سے بھارتی مسیحیوں پر حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر اوڑیسہ میں پادری کے خلاف بدترین تشدد کے واقعات۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے الزامات پر اقلیتوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا جاتا ہے اور ان کے خلاف سفاکانہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔

اترپردیش میں گھروں کے اندر عبادت کرنے والے 12 مسلمانوں کو گرفتار کرنا اس مظالم کی بدترین مثال ہے۔

کمیشن نے بھارتی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو بطور سیاسی بیانیہ استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نفرت پر مبنی پالیسیوں نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور ان کے محفوظ مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ آر ایس ایس کے نظریاتی ایجنڈے کے تحت بھارت کی موجودہ حکومت اقلیتوں کو قومی اور سماجی دھارے سے الگ کرنے کی منظم کوششوں میں مصروف ہے، جس سے بھارت میں مذہبی آزادی اور رواداری کے اصول شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.