وزیرا‏عظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

وزیرا‏عظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر  وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے ، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی ، جو ناکام ہوگئی ہے۔

 

شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے شدید زخمیوں کو 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔

 وزیر اعظم خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے  اور عون عباس کی بہادری کی تعریف کی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے