خیبر میں بی آئی ایس پی سینٹر کے گیٹ پر دھماکا

0

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں بی آئی ایس پی سینٹر کے گیٹ پر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق لنڈی کوتل میں بی آئی ایس پی سینٹر کے گیٹ پر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ شہید نواب خان کی حدود وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیاپولیس کے مطابق حملہ ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل مروت گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے کیا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے اس واقعے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.