امریکا میں ووٹنگ کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی کرنے والا بل ایوان سے منظور

Bill requiring proof of citizenship to vote in the US passed by the House

واشنگٹن: ایوان نمائندگان نے "سیو امریکا ایکٹ” منظور کر لیا ہے، جس کے تحت وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹروں کو اپنی شہریت کا ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ بل ایوان میں 218 کے حق میں اور 213 کے مخالفت میں منظور ہوا۔

ہاؤس اسپیکر نے اس اقدام کو غیرقانونی ووٹنگ کو روکنے کے لیے ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ یہ بل ووٹر فراڈ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس سے قبل وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی کرنے کی حمایت کی تھی، جس کا مقصد ووٹروں کی تصدیق اور انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے