پنجاب حکومت کی رمضان کے لیے تیاری مکمل،صوبہ بھر میں 100 رمضان بازار قائم ہوں گے
پنجاب حکومت نےرمضان تیاری مکمل کر لی،صوبہ بھر میں سو رمضان بازار قائم ہوں گے،152 تحصیلوں میں ایک ہزار دو سو سولہ دسترخوان لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق 47 ارب کی لاگت سےرمضان نگہبان پیکج کے تحت کارڈز کی تقسیم شروع کردی گئی ہے،سبسڈائزڈ آٹےکی فروخت کیلئے120 سیل پوائنٹس بنائےجائیں گے،رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا،رمضان بازاروں میں 20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں پر 20فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا۔
مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ سے 15 روپے فی کلو کم پر فروخت کیا جائےگا،105 بڑی سپر سٹور چینز ہول سیل ریٹ کائونٹر لگانے کے پابند ہوں گے،رمضان کے دوران چینی زیادہ سے زیادہ 160 روپے فی کلو فراہم کی جائےگی۔
لاہورمیں تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول کل سےجیلانی پارک میں لگےگا،محکمہ فوڈ سکیورٹی اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے قیمتوں کے استحکام کے لیے تمام ڈی سیز کو ہدایات جاری کردیں،پیرا فورس کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،مریم کے دسترخوان پر کھانے کی کوالٹی کی جانچ کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں