یو اے ای کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس اور جنک فوڈ پر مکمل پابندی، لنچ باکس چیکنگ کا حکم

UAE schools completely ban soft drinks and junk food, order lunch box checking

دبئی – متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں طلبہ کی صحت بہتر بنانے کے لیے سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق زیادہ شوگر والی اشیا، مصنوعی رنگوں پر مشتمل خوراک اور الرجی کا سبب بننے والے نٹس بھی اسکولوں میں لانے پر پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کے لنچ باکسز کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے تاکہ غیر صحت بخش اشیا کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو صحت مند ناشتہ فراہم کرنا والدین اور اسکول دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نئی ہدایات کے تحت طلبہ کو تازہ پھل، کم چکنائی والا دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں کی روک تھام اور صحت مند تعلیمی ماحول کا فروغ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے