پاکستان کا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر اظہار تشویش

اقوامِ متحدہ: پاکستان کا دوٹوک مؤقف، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول قرار، یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، رواں ماہ میں پاکستان میں بی ایل اے اور داعش نے بزدلانہ کارروائیاں کیں، پاکستان میں دو دہشتگرد حملوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی سر زمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ پاکستان نے طالبان پر پابندیوں کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ قرارداد میں واضح پیغام ہے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت سے کہتے ہیں وہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کوروکے، افغان عبوری حکومت  انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کرے، تنہائی یا خوشحالی؟عبوری طالبان حکومت فیصلہ کرے وہ کس راستے کا انتخاب کرتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے