نئی تحقیق: رقص اور ایروبک ڈپریشن کے علاج  کیلئے بیترین ورزشیں قرار

New study: Dancing and aerobic exercise best for treating depression

ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رقص اور دیگر ایروبک ورزشیں ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے برابر مؤثر ہو سکتی ہیں۔ آسٹریلوی محققین نے کہا کہ جاگنگ، تیراکی اور رقص جیسی سرگرمیاں ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ہلکی جسمانی سرگرمیاں، جیسے روزانہ کی چہل قدمی، ذہنی صحت بہتر کرنے اور ڈپریشن کی علامات میں نمایاں کمی لانے میں مددگار ہیں۔ برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ورزش کو ڈپریشن کے روایتی علاج کے برابر اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے۔

کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے زور دیا کہ جسمانی سرگرمی کو عوامی صحت کی پالیسیوں میں ایک قابل رسائی اور سائنسی طور پر مؤثر ابتدائی علاج کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ تحقیق کے مطابق نوجوان بالغ افراد اور بعد از زچگی کی خواتین میں ورزش کے فوائد سب سے زیادہ نمایاں ہیں۔

برطانیہ میں تقریباً ہر چھ میں سے ایک فرد ڈپریشن کا شکار ہے، اور خواتین میں یہ خطرہ مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ پایا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے