مقامی مارکیٹ میں سونا ایک دن کمی کے بعد پھر مہنگا ہوگیا
مقامی مارکیٹ میں سونا ایک دن کمی کے بعد پھر مہنگا ہوگیا،جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7000 روپے بڑھکر 526962 روپےہوگئی،10گرام سونے کے بھائو 6001 روپے کے اضافے سے 451784 روپے ہوگئے۔
آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے کم ہوکر 8219 روپے پرآگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 70 ڈالر مہنگا ہوکر 5042 ڈالر کا ہوگیا