قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا چیف جسٹس کے نام خط، عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا مطالبہ

0

قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کا علاج شروع نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر  بانی پی ٹی آئی کیس کے نوٹس کے اجرا اور ذاتی معالجین تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی کے نام خط لکھا ہے، خط میں چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کیس کا نوٹس اور فوری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کمیٹی نے تین روز گزرنے کے باوجود حکم نامے پر دستخط اور علاج شروع نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا۔

استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری اسپتال منتقل کرکے ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرایا جائے ۔ خط میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک فوری اور مستقل رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔  کہا گیا کہ طبی سہولیات، علاج اور انسانی وقار کی فراہمی ہر شخص کا آئینی و بنیادی حق ہے۔ قومی ڈائیلاگ کمیٹی فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی پر مشتمل ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.