کولمبو میں پاک بھارت ٹاکرا آج، بارش کا خطرہ، ٹکٹیں نایاب

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ICC Men’s T20 World Cup 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا وقت قریب آ گیا ہے جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ر پریمداسا اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کے لیے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں گزشتہ کئی روز سے کولمبو میں موجود ہیں جہاں پاکستان نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ میچ کے لیے تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، ہوٹل مکمل طور پر بک ہیں اور کرائے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

میگا ایونٹ کے اس بڑے مقابلے پر موسم کے سائے بھی منڈلا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کولمبو میں 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے اور میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اگر بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا، جس سے گروپ مرحلے کی صورتحال مزید دلچسپ ہو سکتی ہے۔

شائقین کو اب اس بات کا انتظار ہے کہ آیا بارش اس بڑے مقابلے کا مزہ کرکرا کرے گی یا دونوں ٹیمیں میدان میں مکمل مقابلہ پیش کریں گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.