اعصام الحق کا ابرار احمد کو ’ٹرمپ کارڈ‘ قرار، پاک بھارت میچ میں فتح کی پیشگوئی

Aisam-ul-Haq calls Abrar Ahmed a 'trump card', predicts victory in Pakistan-India match

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کو بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے ’ٹرمپ کارڈ‘ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہے اور ان شاء اللہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی میچ میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم متحد ہو کر میدان میں اترے گی اور کامیابی پاکستان کا مقدر بنے گی۔

اعصام الحق نے بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کے عمل کو اخلاقیات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سپورٹس مین اسپرٹ سب سے اہم ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے کے ساتھ ایک دوسرے سے گلے بھی ملنا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے