خیرپور؛ قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم،خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

0

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کےقریب قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر تصادم کے نتیجے میں  11 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کوچ اوورٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثےمیں مسافر کوچ کا ڈرائیور اورکنڈیکٹربھی جان گنوا بیٹھے،تمام لاشوں اور زخمیوں کوخیرپورسول اسپتال منتقل کردیا گیا، بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔

میڈیکولیگل آفیسرخیرپورکا کہنا ہے کہ  ہمارے پاس 11 لاشیں لائی گئی ہیں،13، 14 سال کی دوبچیاں اور ایک بچہ شامل ہے،جاں بحق افراد میں 3خواتین، 3بچے اور باقی مرد ہیں۔

موٹر وے پولیس کےمطابق روڈ حادثہ خراب روڈکی وجہ سے پیش آیا،ایس ایس پی موٹر وے کا کہنا ہے کہ ایک ٹرالرکراچی جارہا تھا،سامنے اچانک کوئی چیزآگئی،ٹرالر کے بریک کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی کوچ کاڈرائیوربریک نہ لگا سکا،گمبٹ سےموروتک قومی شاہراہ کی بری حالت ہے،جگہ جگہ پرڈرائیورسن لگے ہوئے ہیں، جگہ جگہ روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.