ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت کے معاملے سے متعلق ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کےمطابق ایمبولینس میں ادویات اور مختلف طبی آلات جیل منتقل کیے گئے ہیں،ایمبولینس کوگیٹ نمبر 5 کےذریعے اڈیالہ جیل کےاندرجانےکی اجازت دی گئی،ایمبولینس میں آنکھوں کےمعائنے کے لیے خصوصی آلات بھی موجود ہیں۔
ڈاکٹر سکندر بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،میڈیکل ٹیم میں پمز کے ڈاکٹرز شامل ہیں،کچھ دیر قبل ڈاکٹر رفیق بھی دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔