ایران جوہری معاہدے پر سمجھوتے کیلئے تیار، امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

Iranian Deputy Foreign Minister Majid Takht Ravanchi

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ تہران جوہری معاہدے پر پیش رفت کیلئے تیار ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ ڈیل کیلئے امریکا کو ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ معاہدے کیلئے سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افزودہ یورینیم کو منجمد کرنے پر آمادگی ایران کے مثبت رویے کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے متعلق بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے، جبکہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو صرف ایٹمی پروگرام تک محدود رکھا جائے گا۔

مذاکراتی تناظر

ایران کا مؤقف ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بغیر جوہری معاہدے کی بحالی ممکن نہیں۔ تہران ماضی میں بھی اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اقتصادی دباؤ ختم کرنا کسی بھی ڈیل کی بنیادی شرط ہے۔

مبصرین کے مطابق ایران کی جانب سے افزودہ یورینیم منجمد کرنے کی پیشکش مذاکرات میں لچک کا اشارہ ہے، تاہم پابندیوں کے مرحلہ وار خاتمے اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی معاہدے کی بحالی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

 

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے