بھارت سے شکست پر فواد چوہدری کا طنز، فیصل واوڈا سے کرکٹرز کو بھی فہرست میں شامل کرنے کی اپیل

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف ٹیم کے سینئر پلیئرز بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب کی بدترین پرفارمنس پر برس پڑے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔ محمد یوسف نے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ٹیم کے نام نہاد بڑے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹیم سے باہر کرکے نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد یوسف نے لکھا کہ شاہین، بابر اور شاداب کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف خالی جیت کی نہیں بلکہ نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بابراعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی بری طرح ناکام رہے اور ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 61 رنز سے شکست کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دلچسپ اور طنزیہ انداز میں سینیٹر فیصل واوڈا سے اپیل کر دی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ فیصل واوڈا پانچ سو سیاستدانوں کی فہرست کے ساتھ ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے "چمچوں کڑچھوں” کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں فیصل واوڈا کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا یہ بیان پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست کے بعد سامنے آیا ہے جس میں قومی ٹیم کو بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی، سلیکشن اور ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے