بھارت کی جیت پرعرفان پٹھان کا طنز، دونوں ٹیموں کے درمیان فرق کو "زمین اور آسمان” سے تشبیہ دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایک اور بھاری شکست کے بعد بھارتی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے طنزیہ بیان دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کے درمیان فرق کو "زمین اور آسمان” سے تشبیہ دے دی۔
عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ کا تقابل ایسا ہے جیسے آسمان اور زمین کا فرق ہو۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں پاکستانی شائقین نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بھارتی صارفین نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔