ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کا اعلان کیا

0

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اسرائیل کے ممکنہ حملوں کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان صدر ٹرمپ نے دسمبر میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کامیاب نہ ہو سکا تو امریکا اسرائیل کے میزائل حملوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ایران کے میزائل پروگرام کے پیش نظر اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، اور امریکا اس میں شراکت دار کے طور پر کھڑا رہے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلان خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے، کیونکہ ایران اور امریکا کے درمیان پہلے ہی بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری معاہدے پر تنازعات موجود ہیں، اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں سے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.