سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

0

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے کمی کے بعد 523,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2743 روپے کمی کے بعد 449,041 روپے کا ہو گیاہے۔ عالمی بازار میں سونا 32 ڈالر کمی کے بعد 5010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سونے کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی ایک دن کے اضافے کے بعد پھر کمی ہوگئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کم ہوکر 8164 روپے پر آگئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.