ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

0

دہلی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 161 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز اسکور کیے جبکہ عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 40 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس سے قبل یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے صہیب خان 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ علی شان شرفو نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی بولنگ لائن نے مؤثر کارکردگی دکھائی، عظمت اللّٰہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مجیب الرحمٰن نے 2 جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بعد میں درست ثابت ہوا، افغان بیٹرز نے دباؤ میں پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.