اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات، عمران خان کے علاج سے آگاہ کیا

0

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد ہوگیا،عدالت کو تعمیل سے آگاہ کرنے کیلئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان خود سپریم کورٹ پہنچے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے  چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو خط لکھ کر بانی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، پمز اسپتال کے علاج  کے بعد دائیں آنکھ میں بہتری آچکی ہے اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے اب تک کےعلاج  پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں وکیل بانی پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں اور بانی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے۔

لطیف کھوسہ نے کہا بیماری کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا۔

لطیف کھوسہ کے مطابق دعویٰ کیا گیا کہ اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا تھا لیکن وہ نہیں آئے،اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ بالکل غلط ہے،اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.