پاکستان کے خلاف فتح کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں تلخی دیکھنے میں آئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کی اننگز کے دوران Shaheen Shah Afridi کا کیچ ڈراپ ہونے پر Hardik Pandya نے ساتھی باؤلر Kuldeep Yadav پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس موقع پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جو کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکا۔

اننگز کے اختتام پر بھی کشیدگی برقرار رہی اور دونوں کھلاڑیوں میں دوبارہ بحث ہوئی، جبکہ میچ کے بعد کلدیپ یادیو کو کپتان Suryakumar Yadav کے قریب جاتے ہوئے انہیں دھکا دے کر آگے نکلتے دیکھا گیا، جس پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے فوری مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کیا۔

میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر نہ صرف گروپ اے میں اپنی پوزیشن مستحکم کی بلکہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ تاہم فتح کے باوجود ٹیم کے اندر پیدا ہونے والی یہ کشیدگی شائقین اور تجزیہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق بڑے میچوں میں دباؤ کے باعث اس نوعیت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ کے لیے ڈریسنگ روم کا ماحول متوازن رکھنا اہم چیلنج ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.