راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

0

کولمبو – افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں مکمل کر لیں اور اس سنگِ میل تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔ اس تاریخی کارنامے کے ساتھ ہی وہ مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوین براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز ہی کے سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، جہاں وہ 191 شکار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 164 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ کیوی اسپنر ایش سودھی 162 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کم عمری میں مسلسل شاندار کارکردگی، مہارت اور تسلسل نے راشد خان کو جدید دور کے عظیم ترین ٹی ٹوئنٹی بولرز میں شامل کر دیا ہے اور ان کا یہ ریکارڈ عالمی کرکٹ میں ایک تاریخی سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.