نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ

0

نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں سالانہ بنیاد پر 6.6 فیصد اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 میں پرائیویٹ سیکٹر کے قرضوں کا حجم 10 ہزار 342 ارب روپے تک پہنچ گیا، جنوری 2025 میں نجی شعبے کو قرضوں کا ججم 9 ہزار 706 ارب روپے تھا۔

گاڑیوں کی فنانسنگ میں سالانہ بنیاد پر 35.8 فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2026 میں آٹو فنانسنگ 328 ارب روپے تک پہنچ گئی، جنوری 2025 میں کار فنانسنگ کا حجم 242 ارب روپے تھا۔ ماہانہ بنیاد پر بھی آٹو فنانسنگ میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔

شرح سود نسبتا کم ہونے سے آٹو فنانسنگ میں مسلسل بہتری کا رجحان ہے۔ اس دوران بزنس قرضوں میں بھی 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جنوری 2026 میں پرسنل فنانسنگ میں نمایاں 16.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران کنزیومر فنانسنگ 20.5 فیصد تک بڑھ گئی، جنوری 2026 میں کریڈٹ کارڈ استعمال میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.