خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ دہشتگردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں چیک پوسٹ پر خوارج کا بزدلانہ دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ایک معصوم بچی شہید،خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسز ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے تک مہم جاری رکھیں گی، قربانیاں ثابت کرتی ہیں کہ ہم ہر قیمت پر وطن کے دفاع اور تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔