صنعتی صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی

0

صنعتی یونٹس کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر ہوگیا ۔ بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 29 روپے 54 پیسے مقرر کردیا گیا ۔ کمی کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا ۔

انڈسٹری کے تحفظات پر پاور ڈویژن نے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، گیارہ فروری کو نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.