پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

0

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی اراضی قرار دینے کا اسرائیلی فیصلہ مسترد کر دیا گیا جبکہ 1967 کے بعد پہلی بار اراضی رجسٹریشن و تصفیہ کے طریقہ کار کی منظوری کی مذمت بھی کی گئی۔

وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی اقدام غیرقانونی آبادکاری اور زمینوں پر قبضے کی سنگین کوشش ہے، فیصلہ بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے،اسرائیلی اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے،یہ غیرقانونی اقدام غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو تیز کرے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر غیرقانونی اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کی سازش بھی ہے،عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.