26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

0

علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سےمسلسل ٖغیرحاضرہیں جس پر  انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے انہیں گرفتار کر کے کل پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی نےدرخواست کی کہ علیمہ خان مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتیں ۔ اس لئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے   حاضری سے استثنی کی  درخواست مسترد کرتےہوئےعلیمہ خان کےبلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے ۔ اور حکم دیا کہ پولیس علیمہ خان کو  گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کرے ۔ سماعت کے بعد ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ نے علیمہ خانم سے چکری انٹرچینج کے قریب وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا لی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.