ماہِ رمضان کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز عارضی طور پر بند

0

Punjab Council of the Arts نے ماہِ رمضان کے احترام میں صوبے بھر کے تھیٹرز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عوامی تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فلم اور ڈرامہ تھیٹرز عوام کے لیے بند رہیں گے۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے احکامات پر تھیٹر سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مذہبی احترام اور معاشرتی اقدار کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، جبکہ تھیٹرز کو عید کے بعد دوبارہ کھولنے کا امکان ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.