ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا

0

کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب آغاز میں مشکلات کا شکار رہے۔ ٹیم کی پہلی وکٹ 5.1 اوورز میں 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا اور صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور سنچری تک پہنچایا۔ صاحبزادہ فرحان نے 37 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 12.1 اوورز میں 107 رنز پر گری جب سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں اور کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔

آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو ایک پوائنٹ کے ساتھ بھی پاکستان اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گا، جبکہ شکست کی صورت میں امریکا بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.