فلسطین فروخت کے لیے نہیں، اسرائیلی آبادکاروں کو سرزمین چھوڑنا ہوگی: فلسطینی وزارت خارجہ

0

فلسطینی وزارت خارجہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطین “فروخت کے لیے نہیں” اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر قائم رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فلسطینی وزیر خارجہ ورسن آغا بیکیان شاہین نے کہا کہ نسل پرست آبادکار حملہ آوروں کو فلسطینی علاقوں سے نکلنا ہوگا اور فلسطینی قوم اپنی زمین سے دستبردار نہیں ہوگی۔

بیان میں اسرائیل کو ایک ایسی ریاست قرار دیا گیا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور روزانہ نسل پرستانہ اقدامات کر رہی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیوں کو مسترد کرے اور اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کرے۔

وزارت نے مزید کہا کہ توسیع پسندانہ منصوبوں کے ذریعے فلسطینی حقیقت کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔

فلسطینی حکام نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.