شہزادہ اینڈریو کو رہائی مل گئی، جیفری ایپسٹین کیس میں گرفتاری کے بعد پیش رفت

0

لندن — برطانیہ کے بادشاہ شہزادہ چارلس سوم کے بھائی اور سابق شاہی رکن شہزادہ اینڈریو کو مختصر حراست کے بعد رہا کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انہیں تھانے سے کار کی پچھلی نشست پر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی رہائی کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو کمسنوں سے جنسی جرائم میں ملوث امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو مبینہ طور پر خفیہ سرکاری دستاویز فراہم کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق اس نوعیت کے جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہو سکتی ہے، تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہزادہ اینڈریو کے کیس میں عمر قید کا امکان کم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق شاہی رکن ہونے کے باوجود انہیں کسی قسم کا قانونی استثنیٰ حاصل نہیں اور ان کے خلاف عام شہری کی طرح کارروائی کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتاری سے قبل نہ تو بادشاہ کو اور نہ ہی بکنگھم پیلس کو آگاہ کیا گیا۔

شہزادہ اینڈریو حالیہ دور میں گرفتار ہونے والے پہلے برطانوی شاہی فرد قرار دیے جا رہے ہیں، جس نے برطانیہ میں آئینی اور قانونی مباحث کو دوبارہ جنم دے دیا ہے۔

قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ برطانوی شاہی خاندان نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.