ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ

Pakistan decide to bowl first against Bangladesh in Women's Asia Cup Rising Stars semi-final

بینکاک — ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں جاری میچ کے موقع پر پاکستانی کپتان حفصہ خالد نے کہا کہ ٹیم کی حکمت عملی بنگلادیش کو 80 رنز سے کم اسکور تک محدود رکھنا ہے تاکہ ہدف کا تعاقب آسان بنایا جا سکے۔

دوسری جانب بنگلادیش کی کپتان فہیمہ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتیں تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتیں۔

ٹیموں میں تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں ایک جبکہ بنگلادیش نے تین تبدیلیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جس کے بعد آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹائٹل مقابلے میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے