کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

0

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید  کی جانب سے میڈیا کو ایک مشترکہ لکھا گیا جس میں  رہنماؤں نےاپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک مؤخر کردی جائے۔

خط میں صدر آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کے خلاف حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں

اسیر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے، ان کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو اعتماد میں لے کر علاج معالجہ کرایا جائے۔

خط میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے۔

اسیر رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کی  تنظیم کو ازسرِنو منظم کریں اور بلدیاتی انتخابات کے لیے تنظیم کو نچلی سطح تک فعال بنایا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ بڑھتی دہشتگردی، مہنگائی، اسکولوں سے بچوں کے باہر ہونے اور کرپشن جیسے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.