قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نشتر پارک لاہور میں جاری

0

لاہور کے نشتر پارک میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کپتان عماد بٹ سمیت 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے باعث کھلاڑی دن کے بجائے رات کے اوقات میں پریکٹس کر رہے ہیں تاکہ فٹنس اور ٹریننگ کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

کیمپ 24 فروری تک جاری رہے گا اور اس دوران کھلاڑیوں کی فٹنس، اسکلز اور ٹیم کمبی نیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوں گے، جس کے لیے یہ کیمپ قومی ٹیم کی تیاری کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.