جرمن جونئیر اوپن اسکواش: علی سسٹرز کی شاندار فتوحات

German Junior Open Squash: Ali Sisters' stunning victories

جرمنی میں جاری جرمن جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

پاکستان کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی ماہ نور علی نے حریف رافیلا گوئڈونی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 11-4، 11-4 اور 11-7 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوسری جانب سحرش علی نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیریا ساسترے کو 11-6، 11-2 اور 11-2 سے ہرایا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔

دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کو قومی اسکواش کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور آئندہ راؤنڈز میں بھی ان سے اچھی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے